جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈاکٹر عامر لیاقت کے ورثا کی لاش حوالگی کیلئے درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ورثا نے لاش حوالگی کیلئے درخواست دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ورثا نے لاش حوالگی کیلئے درخواست دائرکردی ، سٹی کورٹ میں مجسٹریٹ کے چیمبر میں درخواست پر سماعت جاری ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بیٹے اور بیٹی نے والد کا پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے پولیس کو حلف نامہ بھی لکھا دیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : مرحوم عامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم کرایا جائے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

حلف نامہ دینےکےبعدایس ایس پی ایسٹ نے اعلیٰ افسر سے رابطہ کیا ، جس کے بعد اعلیٰ افسرکی جانب سے حلف نامہ لینے سے منع کردیا گیا تھا۔

پولیس آفسروں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مشاورت کی اور کہا 174کی کارروائی کےبعدپوسٹ مارٹم ہرصورت لازمی ہے، صرف عدالتی حکم نامہ پوسٹمارٹم رکوا سکتا ہے۔

واضح رہے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اچانک انتقال کرگئے تھے ، ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی ایم این اے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، عامر لیاقت کو ڈرائیور نے ساتھی ملازم کے ساتھ دوپہر ایک بجے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔

بعد ازاں ڈاکٹر عامر لیاقت کی میت جناح اسپتال منتقل کی گئی تھی تاہم ان کی فیملی نے پوسٹ مارٹم سےمنع کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں