جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آئندہ مالی سال کے لیے تعلیم کے بجٹ میں کمی ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شعبہ تعلیم کے بجٹ میں کمی کرکے 2022-23 کے لیے 7 ارب 23 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال 2022-23 کے لیے بجٹ میں وفاقی تعلیمی ڈویژن کے لیے 7 ارب 23 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ سابق عمران حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لیے 9 ارب 70 کروڑ روپے رکھے تھے اس طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے شعبے میں 2 ارب 47 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق تعلیمی شعبے کے لیے ترقیاتی بجٹ نظر ثانی کرکے 4 ارب 60 کروڑ روپے کردیا گیا تھا۔

- Advertisement -

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 44 ارب 17 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جب کہ جاری مالی سال میں یہ بجٹ 42 ارب 45 کروڑ روپے رکھے گئے تھے، ایچ ای سی کے لیے نظر ثانی کے بعد اب تک 26 ارب 35 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق نئے منصوبوں کے لیے ایک ارب 24 کروڑ 93 لاکھ روپے جب کہ جاری منصوبوں کے لیے 5 ارب 99 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں