پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے اعلان کیا ہے کہ دعازہرا کیس اب سندھ حکومت لڑے گی۔
دعازہرا کی پنجاب منتقلی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ شب کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جب کہ آج شام مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی۔
سول سوسائٹی کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جو دعازہرا کو والدین کے سپرد کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
- Advertisement -
مظاہرین سے صوبائی وزیر شہلا رضا نے مذکرات کیے اور سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اعلان کیا کہ دعازہرا کا تمام کیس اب سندھ حکومت لڑےگی اور اس مقدمے میں فوری طور پر حکومت اپیل دائر کرے گی۔
شہلارضا کی یقین دہانی اور کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین احتجاج ختم کرکے پرُامن طور پر منتشر ہو گئے۔