اشتہار

نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لاہور سے دبئی جانیوالی والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ 900فٹ بلندی پر تھا تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت اتار لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے دبئی جانیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، پرواز کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ کپتان نے لاہور ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا جس پرکنٹرول ٹاور نے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ پر احتیاطی تدابیر کے طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں طلب کرلی گئیں ، طیارہ 900فٹ بلندی پر تھا تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت اتار لیا ۔

سرین ایئر کے سی ای او ایئر وائس مارشل ریٹائرڈصفدر ملک نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ طیارہ بوئنگ737سے پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کو سینسر کو نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے کپتان کے سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

صفدر ملک کا کہنا تھا کہ کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو مینوئل طریقے سے باحفاظت اتارا طیارے میں سو سے زائد مسافر سوار تھے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں