جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سندھ میں سرکاری ملازمتوں پرعائد پابندی اٹھالی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی اٹھاتے ہوئے وزیر ِ اعلیٰ نے تمام سیکریٹیریز کو میرٹ پر بھرتیاں کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ  بھرمیں سوا سال سے زائد  عرصے سے عائد سرکاری بھرتیوں پرسے پابندی اٹھالی گئیں ہیں۔

تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریکروٹمنٹ اور سلیکشن کمیٹیاں قائم کرکے شفاف طریقے سے قوائد کے مطابق بھرتیاں کریں۔

وزییراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی سطح پر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سیکریٹری سروسز ہوں گے ، جبکہ کمیٹی کے ارکان مین سیکریٹری جنرل ایڈمسٹریشن ،ا یڈیشنل سیکریٹری سروسز، و دیگر ارکان شامل ہوں گے، اسی طرح جن محکموں میں ملازمتیں دی جائیں گی، ان محکموں کے سیکریٹری کو کمیٹی کا سربراہ جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری سروسز اور متعلقہ محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری سمیت دیگر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

اضلاع کی سطح پر ملازمتوں کیلئے ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے سربراہ جبکہ جن محکموں کی ملازمتیں ہوں گے ان محکموں کے ضلعی افسران کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تمام محکموں کے افسران کو بھرتیوں کیلئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اخبارات میں اشتہارات دیں اوردرخواستیں طلب کریں۔ جس کے بعد اسکروٹنی کے ذریعے ٹیسٹ اور انٹرویوز منعقد کئے جائیں۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں