اشتہار

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر پیپلزپارٹی کا شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر اعتماد میں نہ لینے پر پیپلزپارٹی نے شدید ردعمل دیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹی ٹی پی سے ہونے والے مذاکرات پر حکومتی اتحاد میں شامل پیپلزپارٹی نے پرُاسراریت اور پیش رفت سے آگاہ نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

اس متعلق وزیراعظم شہبازشریف پر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اور اے پی سی بلانےکا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ حکومتی اتحادی طالبان سے مذاکرات پر بریفنگ کےخواہاں ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہبازشریف نے صورتحال پر وزرا سے مشاورت کی ہے اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی یا اےپی سی بلانے پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے پسِ پردہ مذاکرات کا عمل جاری ہے جسے مخفی رکھنے پر اتحادی جماعتیں مضطرب ہیں۔

اس حوالے سے حکومت نے واضح کیا ہے کہ مذکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں جس کے مثبت نتائج نکلیں گے اور سیز فائر کی صورت میں دہشتگردی میں کمی آئے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں