پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ویڈیو: اینڈرسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹیں مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میں جاری ہے کیوی ٹیم پہلی اننگز میں 553 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں انگلینڈ نے 539 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیے ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف 70 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ کی خاص بات جیمز اینڈرسن کی 650 ویں وکٹ تھی جو انہوں نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ٹام لیتھم اینڈرسن کی گیند کو چھوڑنے (ڈک) کرنے گئے لیکن گیند سیدھی وکٹوں میں آئی اور وہ بولڈ ہوگئے۔

اس طرح جیمز اینڈرسن نے کیریئر کی 650 ویں وکٹ حاصل کی۔

جمی اینڈرسن مرلی دھرن اور لیجنڈ بولر شین وارن کے بعد تیسرے بولر بن گئے ہیں جنہوں نے 650 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں