اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

’’شاہد آفریدی کو گھر واپسی پر بیٹی نے گلے سے لگا لیا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو اداکارہ ایمن خان کو پسند آگئی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اکثر اپنی بیٹیوں کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

شاہد آفریدی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیرون ملک سے گھر پہنچے ہیں اور ان کی چھوٹی بیٹی دوڑتے ہوئے اپنے بابا کے پاس پہنچتی ہے اور وہ بھی شہزادی کو گلے سے لگالیتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب والد گھر واپس پہنچے تو اس کے لیے اس سے اچھا احساس ہو ہی نہیں سکتا، بے شک بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں۔

شاہد آفریدی کو ویڈیو کو جہاں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا وہیں اداکارہ منال خان کی ویڈیو کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکی اور لکھا کہ دل کی ایموجی بنانے کے ساتھ ’ماشا اللہ‘ لکھا۔

مداح بھی ویڈیو پر تبصرہ کررہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’جی ہاں باپ کی بیٹی سے محنت کا کوئی مول نہیں۔‘

نایاب عدیل نامی صارف نے لکھا کہ ’میری بیٹی کی اسی طرح کرتی ہے جب اس کے بابا گھر پہنچتے ہیں۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ان کی بیٹی کو دعا دی اور لکھا کہ اللہ ان کے نصیب اچھے کرے، آمین۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں