اشتہار

’عمران خان نے غلطی تسلیم کرکے بڑے دل کا مظاہرہ کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کے ناراض بانی رکن حامد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غلطی تسلیم کرکے بڑے دل کا مظاہرہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے بانی رکن حامد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی خواہش پر آج ان سے ملاقات کی تھی انہوں نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

حامد خان کے مطابق عمران خان نے تسلیم کیا کہ علیم خان، جہانگیر ترین نے منفی کردار ادا کیا اور انہوں نے مانا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین سے متعلق میرے تحفظات ٹھیک تھے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عمران خان سے ناراض بانی رکن کی ملاقات، ساتھ چلنے کا عزم

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے تسلیم کیاعلیم خان اورجہانگیرترین نے پارٹی کو نقصان پہنچایا جبکہ میں ہمیشہ سے مانتا ہوں اسٹیلشمنٹ کا سیاست میں کردارنہیں ہونا چاہئے یہ پہلے لوگوں کو لاتے ہیں اور پھر ہٹاتے ہیں۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آئین کے تحت اسٹیبلشمنٹ کا کردار صرف ملک کا دفاع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ناراض پارٹی رہنما معروف قانون دان حامد خان نے ملاقات کی تھی۔

حامد خان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے خان صاحب کو احساس ہوگیا کہ پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے پارٹی کو دوبارہ اسی نعرے سے آگے بڑھائیں گے جس طرح بنائی گئی تھی۔

حامد خان نامور قانون دان اور پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں میں شامل ہیں جو پارٹی پالیسیوں پر اختلافات کے باعث کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں