جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بالوں کو ٹوٹنے سے بچانے کی تدبیر

اشتہار

حیرت انگیز

بال گرنے اور ٹوٹنے کا مسئلہ عام ہو چکا ہے، اکثر لوگ اس کی شکایت کرتے ہیں، یہ سوال بھی سامنے آتا ہے کہ کیا بال کَس کر باندھنے سے ٹُوٹتے اور گِر جاتے ہیں؟

ہیئر لاس کو کنٹرول کرنے کے لیے لوگ مختلف تیل، شیمپو اور ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں، یا ماہرین امراض جلد سے رجوع کرتے ہیں، تاہم اگر آپ کے سر کے بال ضرورت سے زیادہ گرتے ہیں تو چند تدابیر پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

بال کس کر نہ باندھیں

- Advertisement -

بالوں کے گرنے پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ اس کو کس کر نہ باندھیں اور نہ اونچی پونی ٹیل اور جُوڑا کریں کیوں کہ اس سے بال ٹوٹ جاتے ہیں۔

تکیے کا غلاف

اس بات کو یقینی بنائیں کہ تکیے کے لیے سلک کا غلاف استعمال کریں، اس سے بال نہیں بکھرتے اور نہ ٹوٹتے ہیں۔

اسٹائل، کیمیکل اور شیمپو

یاد رہے کہ بالوں کے زیادہ اسٹائل بنانے اور کیمیکل کے استعمال سے بھی بال ٹوٹ جاتے ہیں، آپ کو ایسا شیمپو اور کنڈیشنرز استعمال کرنا چاہیے جو آپ کے بالوں کے لیے بہتر ہوں، کچھ سیرم بھی بالوں کی نشوونما کے لیے اچھے ہوتے ہیں اور وہ بالوں کو ٹوٹنے نہیں دیتے۔

اچھی نیند، پانی کا استعمال

سب سے بڑھ کر اچھی نیند اور پرسکون لائف اسٹائل صحت کے لیے ہمیشہ مددگار ہوتا ہے، اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ زیادہ پانی پئیں، ہائیڈریٹ رہیں اور اچھی غذا کھائیں۔

تیلوں کا استعمال

سرسوں کے تیل سمیت دیگر تیل بھی بالوں کی نشوونما کے لیے اچھے ہوتے ہیں، بادام کا تیل فیٹی ایسڈ اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے، یہ بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے۔

کدو کے بیجوں کے تیل سے مردوں کے گنج پن کا علاج کیا جاتا ہے، جب کہ زیتون کا تیل قدرتی طور پر بالوں کو گھنا کرنے کا ایک آسان ترین طریقہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں