اشتہار

ہاتھی نے خاتون کو مارنے کے بعد آخری رسومات میں بھی آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک بپھرے ہاتھی نے خاتون کو کچل کر مارنے کے بعد اس کی لاش کو بھی اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپھرے ہوئے ہاتھی نے کچل کر ایک خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور جب خاتون کی آخری رسومات کی جانے لگیں تو ہاتھی ایک بار پھر واپس آ گیا اور خاتون کی لاش کو دوبارہ روند ڈالا۔

یہ حیران کن واقعہ ریاست اوڑیسا کے گاﺅں رائے پال میں پیش آیا ہے جہاں 70سال مایا مورمو نامی خاتون ہاتھی کے حملے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں جنہیں اسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اگلے روز گاﺅں کے شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کے دوران خاتون کی لاش لکڑیوں پر رکھی گئی تو یہ ہاتھی ایک بار پھر وہاں پہنچ گیا اور خاتون کی لاش کو لکڑیوں کے ڈیڑھ سے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور ایک بار پھر اسے کچلنا شروع کر دیا جس کے بعد گاﺅں والے خوفزدہ ہو کر وہاں سے دور بھاگ گئے۔

کچھ دیر تک ہاتھی خاتون کی لاش پر اپنا غصہ اتارتا رہا اور پھر اسے چھوڑ کر چلا گیا۔

بعدازاں ایک بار پھر خاتون کی لاش کو لکڑیوں پر رکھا گیا اوراس کی آخری رسومات ادا کی گئیں، بتایا گیا ہے کہ یہ ہاتھی ریاست جھاڑکھنڈ میں واقع ڈالما وائلڈ لائف سینکچری سے فرار ہوا تھا اور تب سے جنگل میں رہ رہا ہے یہ سینکچری رائے پال سے 124 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں