تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

گستاخانہ بیان پر بات کرنے سے ’خانز‘ ڈرتے ہیں‌، نصیر الدین شاہ

بالی ووڈ لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے گستاخانہ بیان پر بالی ووڈ کے خانز کی خاموشی کی وجہ بتادی۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماﺅں کی جانب سے گستاخانہ بیانات پر خاموشی اختیار کرنے والے بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی خاموشی کی وجہ بتا دی ۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹریو میں نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ سوچتے ہیں کہ اگر انہوں نے گستاخانہ بیان کے خلاف اپنی آواز بلند کی تو ان کے لیے خطرات درپیش ہوں گے لیکن میں نہیں جانتا کہ وہ اس کے بارے میں اپنے ضمیر کو کیسے سمجھائیں گے۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس پوزیشن میں ہیں جہاں ان کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس ملک میں کوئی بھی اپنی آواز بلند کرتا ہے تو اسے جواب میں نقصان پہنچایا جاتا ہے شاید میں اگلا ہوں۔

مزید پڑھیں: گستاخانہ بیان پر خاموشی: شان شاہد ’خانز‘ پر برس پڑے

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بی جی پی رہنما نوپور شرما کی جانب سے گستاخانہ بیان پر خاموشی اختیار کرنے پر اداکار شان شاہد نے تینوں‌ خانز کو آڑے ہاتھوں‌ لے لیا تھا۔

اداکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی آواز اٹھائیں اور پیارے نبیﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت کریں۔

ایک اور ٹوئٹ میں شان نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ ہی ان کی خاموشی پر غصے کے ساتھ تعجب کا اظہار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -