تازہ ترین

سعودی عرب میں ایک اور پابندی ختم

سعودی عرب میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد اداروں میں حاضری کے لیے بایومیٹرک کی اجازت دے دی گئی۔

مملکت میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی اور ویکینیشن کی تعداد میں اضافے پر بتدریج پابندیوں ہٹائی جارہی ہیں۔

بند مقامات (ان ڈور) ماسک کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد تمام سرکاری و نجی اداروں میں ملازمین کی حاضری کے لیے بایومیٹرک بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں بڑی پابندی ختم

انسدادِ کورونا کمیٹی کے مطابق تمام سرکاری و نجی ادارے ملازمین کی آمد و روانگی کے ساتھ حاضری کا ریکارڈ بایومیٹرک نظام کے تحت رکھ سکتے ہیں۔

اداروں میں ملازمین کو بایومیٹرک حاضری کی اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ کورونا پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے بایومیٹرک حاضری پر پابندی لگائی گئی تھی۔

علاوہ ازیں توکلنا ایپ میں اسٹیٹس دکھانے کی پابندی بھی ختم کی جارہی ہے۔ تجارتی و سرکاری اداروں کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ اور جہازوں میں سوار ہونے کے لیے اسٹیٹس دکھانے کی پابندی ختم کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -