اشتہار

فرانس میں دہی پر بھی مضر صحت جراثیم کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس میں پنیر، چاکلیٹس، پیزا کے بعد اب دہی میں بھی مضر صحت جراثیم شامل ہونے کی اطلاعات پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک فرانس میں خوراک کا شعبہ مضر صحت جراثیم کا نشانہ بنا ہوا ہے اور ملک میں چاکلیٹس، پنیر، پیزا کے بعد دہی میں بھی مضر صحت بیکٹریا شامل ہونے کی اطلاعات پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب دہی ساز کمپنی مالو نے ملک بھر سے اپنی تمام مصنوعات اٹھانے کا اعلان کردیا ہے جس کا مقصد ای کولی نامی بیکٹریا کی ممکنہ موجودگی کا پتہ لگانا ہے۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ ان مصنوعات کے استعمال کی معیاد 11 جولائی کو ختم ہونا تھی جس کے باعث کمپنی نے اپنے خریداروں سے بھی کہا ہےکہ وہ ان کی مصنوعات واپس دے کر اپنی خرید واپس لے لیں۔

واضح رہے کہ مارچ میں بیوتونی نامی کمپنی کا تیار کردہ پیزا بھی ای کولی بیکٹیریا سے متاثرتھا جسے کھانے سے دو بچے وفات پا گئے تھے، اپریل میں بھی اطالوی چاکلیٹ کمپنی فریرو کی مصنوعات میں سالمونیلا قسم کا بیکٹیریا دریافت ہوا تھا جس کے بعد کمپنی نے بیلجیئم میں اپنا کارخانہ بند کرتےہوئے تمام مصنوعات واپس منگوالی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں