اشتہار

اب ملازمین 4 دن دفتر اور 3 دن کھیتوں میں کام کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا شدید معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو ہفتے میں چار دن دفتر اور بقیہ دن کھیتوں میں کام کرنا پڑے گا۔

یہ فیصلہ ملک میں خوراک کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس کا نفاذ صرف سرکاری ملازمین پر ہوگا۔ شعبہ تعلیم اور صحت کے علاوہ تمام ملازمین کی جمعہ کو چھٹی ہوگی۔

مزید پڑھیں: سری لنکا میں ہفتہ وار 3 چھٹیوں کا اعلان

- Advertisement -

کابینہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تعلیم اور صحت جیسی ضروری خدمات کے علاوہ جمعہ کو عام تعطیل ہوگی، ملازمین کو خوراک کی پیداوار بڑھانے کے لیے زرعی کام کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

دوسری جانب کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ جو سرکاری ملازمین کام کے لیے بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں انہیں پانچ سال کی بغیر تنخواہ کی چھٹی دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق بیرون ملک کام کے لیے جانے والے سرکاری ملازمین کی واپسی پر انہیں ترقی یا ریٹائرمنٹ کے فوائد ملیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں