تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایندھن کا بحران: سری لنکا میں ہفتہ وار 3 چھٹیوں کا اعلان

سری لنکن حکومت نے بدترین معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایندھن کی قلت سے نمٹنے کے لیے سرکاری ملازمین کو تین ماہ کے لیے ہفتے میں تین دن چھٹی دی جائے گی۔

سری لنکا کے محکمہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ تین چھٹیوں کا مقصد کسانوں کو کھیتی باڑی کرنے کی ترغیب دینا بھی ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں خوراک کی قلت ہو سکتی ہے۔

محکمہ اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ملازمین چھٹیوں کے دوران اناج اگانے کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
سری لنکا کو زرمبادلہ کی کمی کے باعث ایندھن، خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے ہفتے میں چار دن کام کی ذمہ داری دے دی گئی سرکاری ملازمین 3 ماہ تک ہفتے میں 4 دن کام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -