اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

اداکارہ شہزین راحت کس بیماری میں مبتلا ہوگئیں؟ دیکھیئے دلخراش ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہزین راحت اپنی بیماری متعلق بتاتے ہوئےخود پر قابو نہ رکھ سکی اور بے اختیار رو پڑی۔

شہزین راحت رواں سال مارچ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں مگر ایک عام انسان کی طرح وہ وہ آج کل ذہنی تناؤ اور اینگزائٹی(گھبراہٹ) سے جنگ کررہی ہے، سوشل میڈیا صارفین سے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کی خاطر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزین راحت شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزین بھری ہوئی آنکھوں کے ساتھ سو کر اٹھتی ہیں اور روزمرہ کے کام انجام دیتے ہوئے رو پڑتی ہیں، اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ دوستوں آپ نہیں جانتے کہ کون زندگی میں کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے؟ اس لیے لوگوں سے ہمدردی سے پیش آئیں۔

اداکارہ شہزین راحت نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے اور یہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ذہنی تناؤ کیا ہوتا ہے؟ اور میں اس سے کس طرح نمٹتی ہوں؟ انہوں نے پیغام دیا کہ ہم دنیا میں ایک دوسرے کے لئے محبت اور برداشت کے جذبات پیدا کرکے لوگوں کی زندگی آسان کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ  ”پیا من بھائے“، ”خانی“، ”میں مہرو ہوں“، ”کیسا ہے نصیباں“ اور ”وفا بے مول“ جسے ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں،اس کے علاوہ شہزین راحت لالی وڈ کی متعدد فلموں کا بھی حصہ رہیں ہیں۔

۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں