اشتہار

تحریک انصاف نظریاتی کو "بلے باز” کا انتخابی نشان نہ دیا جائے، پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف نظریاتی پارٹی کی رجسٹریشن معاملے پرپی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، نئی پارٹی کو "بلے باز” کا انتخابی نشان نہ دینے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف نظریاتی پارٹی کی رجسٹریشن کے معاملے پر پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نظریاتی پارٹی کے نام سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نئی پارٹی کو بلے باز کا انتخابی نشان نہ دیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی بڑی اور مقبول ترین جماعت ہونے کے ساتھ قومی اسمبلی میں بھی سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی جماعت ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے علم میں آیا کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے نام سے نئی جماعت رجسٹرڈ ہوئی ہے اور اس نئی سیاسی جماعت نے بلے باز کا انتخابی نشان کی درخواست کی ہے، ہماری الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر نوٹس لے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پہلے بھی درخواست دے چکی کہ اس پارٹی کو بلے باز کا نشان نہ دیا جائے، کیونکہ بلے اور بلے باز کے انتخابی نشان سے ووٹرز کنفیوژ ہونگے۔

پاکستان تحریک انصاف نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے نئی جماعت بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں