جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملک میں جاری توانائی کے بدترین بحران پر قابو پانے کے لئے بڑے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت پاور کے مطابق ملک بھر کےکمرشل فیڈرز شام سات سے دس بجے تک بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی سمری تیار کرلی گئی، حتمی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کمرشل فیڈرز پر دن میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، اقدام سےپانچ ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی اسی طرح شام سات بجےسے گیارہ بجے تک زرعی ٹیوب ویل فیڈرز کو بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے نتیجے میں تین ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

- Advertisement -

لاہور کے تاجروں نے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی ہے جبکہ ذرائع وزارت پاور کا موقف ہے کہ اس وقت توانائی بحران کاواحد حل یہی ہے، پیپلزپارٹی کے سابقہ دور میں ان تجاویز پرعمل ہوا تھا، اسی ہفتے وزیر اعظم سےحتمی منظوری لےلی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی سے عوام کا برا حال ، بجلی کا شارٹ فال 7500 سے تجاوز کر گیا

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کا بحران بدترین شکل اختیار کرچکا ہے، شہروں دس سے بارہ گھنٹے کی اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے تمام امور کو ٹھپ کردیا ہے جبکہ دیہاتوں میں بارہ سے سولہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں اسوقت بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں