اشتہار

”بابر اعظم بہت عاجزانہ مزاج کے مالک سپر اسٹار ہیں“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے اور ان کی مزاج کی عاجزی کے معترف ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں وہ بابر اعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی کی ریکنگ بھی پوسٹ کی جس میں قومی کپتان سر فہرست ہیں۔

بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ ”آپ نے ہمیشہ ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے، آپ بہت عاجزانہ مزاج کے مالک سُپر اسٹار ہیں۔“

- Advertisement -

نامور اداکار نے لکھا کہ اللہ ہمیشہ آپ کی مدد کرے اور آپ پر مہربان رہے۔

خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کر دی تھی کیوں کہ آج تک ون ڈے کی تاریخ میں کوئی بھی بلے باز دو بار لگاتار تین سنچریاں اسکور کرنے میں ناکام رہا ہے لیکن بابر اعظم نے پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کر کے یہ منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔

بابر 2 بار مسلسل 3 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے اس سے قبل 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 3 سنچریاں بنائی تھیں۔

بابر اعظم نے اس سنچری کے ساتھ ہی ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے بطور کپتان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ بابر نے 13 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں