تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہوم ڈیلیوری سروس فراہم کرنے والوں کیلئے خوشخبری

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں ڈیلیوری سروس کا پیشہ اختیار کرنے والے نوجوانوں کو ماہانہ تین ہزار ریال دیے جائیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت اور فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف)، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی اورعمل المستقبل کمپنی نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس میں آن لائن ڈیلیوری سروس میں نوجوان سعودی لڑکے اور لڑکیاں کو ملازمت دلانے کے لیے نئے اقدام کا اعلان کیا ہے۔

نئے اقدام کے تحت ہوم ڈیلیوری سروس کا پیشہ اختیار کرنے والے سعودی شہریوں کو ماہانہ تین ہزار ریال زراعانت کے طور پر دیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو زر اعانت دو سال تک دی جائے گی تاکہ اس دوران ہوم ڈیلیوری سروس سے منسلک سعودی لڑکیاں اور لڑکے اپنے قدموں پر کھڑے ہو سکیں۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق تین ہزار ریال زراعانت ادا کرنے کیلئے شرائط بھی عائد کی گئی ہے، ہدف کا کہنا ہے کہ زراعانت اس شرط پر دیا جائے گا کہ امیدوار سعودی شہری ہو اور وہ روزگار گیٹ سے آزادانہ کام (عمل حر) کا پرمٹ جاری کرا چکا ہو، اس کی عمر 18 سال سے کم اور 60 سال سے زیادہ نہ ہو۔ درخواست دیتے وقت سرکاری ملازم ہو اور نہ کسی پرائیویٹ ادارے میں کام کررہا ہو۔

گاڑیوں کے ڈرائیور روزگار گیٹ وزٹ کرکے زراعانت کے  لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -