اشتہار

یہ گوریلا ہے یا کچھ اور؟

اشتہار

حیرت انگیز

بعض اوقات انسان کو وہ نظر آتا ہے جو حقیقت میں نہیں ہوتا اور اسی کو نظروں کا دھوکا کہا جاتا ہے کہ جیسا کہ اس تصویر میں ہے۔

مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو پھر وائرل ہوگئی کیونکہ اس تصویر میں ایک گوریلا سورج غروب کے وقت ساحل سمندر پر چہل قدمی کرتا نظر آرہا ہے، لیکن غور سے دیکھیں کہ کیا یہ واقعی ایک گوریلا ہے، کیونکہ نظروں کا دھوکا ہماری آنکھوں اور دماغ کے درمیان موجود تعلق منقطع ہونے کو جانچنے کا ایک دلچسپ طریقہ ہے۔

اگر پہلی نظر میں دیکھیں تو ایک سول بیک والا گوریلا لگتا ہے لیکن اگر اس کو دوسری بار، تیسری بار اور کئی بار غور سے دیکھیں تو نظری دھوکا ختم اور آپ کی آنکھ اور دماغ میں ربط قائم ہونے لگتا ہے کیونکہ پھر آپ کو لگتا ہے کہ نہیں یہ گوریلا نہیں ہے۔

- Advertisement -

غور سے دیکھنے پر جب آپ پورے تصویری منظر کا جائزہ لیتے ہیں تو پتہ چلتا ہےکہ ڈوبتے سورج کی کرنوں کے درمیان سلور کلر کا حصہ کسی گوریلے کی سلور بیک نہیں بلکہ اسی رنگ کی پی کیپ ہے۔

یہیں سے اس تصویر کی گتھی سلجھتی ہے اور پورا منظر واضح ہوجاتا ہے کہ یہ گوریلا نہیں بلکہ ایک مچھیرا ہے جس نے سلور رنگ کی ایک پی کیپ (ٹوپی) پہن رکھی ہے اور اپنی شکار کی ہوئی مچھلی کو اٹھائے اس انداز سے زمین کی طرف جھکا ہوا ہے اسی وقت کسی نے یہ تصویر لی اور سوشل میڈیا سائٹ پر ڈال دی۔

اس تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا۔

کئی صارفین نے اس تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ یہ گوریلا لگ رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ میں نے سوچا کہ یہ گوریلا ہے جس کی گدی پر ٹوپی ہے۔

ایک اور صارف نے اپنی ناکامی کا اعتراف اس بات سے کیا کہ جب تک میں نے خبر کا متن نہیں پڑھا تھا تو میں اسے گوریلا ہی سمجھ رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں