وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ آج خوشی کا دن ہے پاکستان اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو تمام نکات پر کلیئر کردیا ہے۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کاعمل فیٹف پروسیجرکے مطابق ہوتا ہے اور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
Congrats Pak! FATF declares both Action Plans complete. Intl community has unanimously ack our efforts. Our success is the result of 4 yrs of challenging journey. Pak reaffirms resolve to continue the momentum and give our economy a boost. Well done Pak Team FATF. Pak Zindabad!
— Hina R Khar (@HinaRKhar) June 17, 2022
ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کاعمل مکمل ہوجائے گا۔
#FATF has acknowledged completion of Pakistan’s both Action Plans (2018 & 2021) and has authorized onsite visit to Pakistan, as final step to exit from FATF’s grey list: MOS for Foreign Affairs @HinaRKhar @ForeignOfficePk pic.twitter.com/pUsfDSILlk
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) June 17, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کے تمام عملی اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے گرےلسٹ سے نکلنےکی تمام شرائط پوری کر دیں تاہم پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا ہے آن سائٹ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد پاکستان کو گرےلسٹ سے نکالا جائے گا۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے ایف اےٹی ایف کے 34نکات پر عملدرآمد کر لیا ہے پاکستان نےدونوں ایکشن پلان پروقت سے پہلے عملدرآمد کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف اےٹی ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے لیے کورونا کی صورتحال دیکھ کر پاکستان کا دورہ کیا جائے گا۔
صدرفیٹف کا کہنا ہے کہ 2 سال میں 5 مرتبہ انسداد دہشت گردی اقدامات کا جائزہ لیا پاکستان نے دہشت گردوں مالی معاونت روکنےکیلئےبہترین اقدامات کیے جب کہ پاکستان نےانسدادمنی لانڈرنگ کیلئے بہترین پیشرفت کی ہے۔