اشتہار

وزیراعظم نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو بھی اہم زمہ داری سونپ دی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو بھی اہم زمہ داری سونپ دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی کے ساتھ انٹیلی جنس بیورو آئی بی بھی سول افسران کی تعیناتیوں اور ترقیوں کیلئے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کی گئی ہے۔

آئی بی بیرون ملک مخصوص تعیناتیوں کیلئے بھی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی ہو گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

- Advertisement -

آئی بی کو سرکاری طور اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا ہے اس سے قبل اہم تقرریوں، تعیناتیوں، ترقیوں کیلئے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس کو خصوصی تصدیقی ایجنسی کا اختیار دیا گیا ہے۔ آئی ایس آئی کو تمام پبلک آفس ہولڈرز آفسیرز گیٹگری کیلئے نامزد کیا گیا۔

آئی ایس آئی کو اہم تقرریوں، تعناتیوں، ترقیوں میں اسکریننگ کیلئے بطور خصوصی ایجنسی نامزد کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں