تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عالیہ سے شادی کے بعد رنبیر کو کیا ہوگیا؟ والدہ کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ نیتو سنگھ نے عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد بیٹے رنبیر کپور میں ہونے والی تبدیلی سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیتو سنگھ نے پہلی بار بیٹے اور بہو سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد رنبیر کپور بدل چکا ہے۔

نیتو سنگھ نے کہا کہ دونوں کی شادی کے بعد پورے خاندان کی زندگی بدل گئی، عالیہ نے رنبیر کو بہت پیار دیا ہے، میں اپنے بیٹے میں ہونے والی تبدیلیوں کو محسوس کر رہی ہوں، دونوں ایک ساتھ پیارے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بہو سے متعلق سوال پر نیتو کپور تنگ آگئیں

اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن صرف الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، آج کی تاریخ میں سب سے زیادہ خوش میں ہوں اور خود کو خوش قسمت خاتون سمجھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کی شادی کے بعد ساری ٹینشن ختم ہوگئی، عالیہ اور رنبیر نے بہت سے لوگوں کے لیے مثال قائم کی، خود کو خوش رکھنے کے لیے بڑی شادی کرنا ضروری نہیں، دکھاوے کر کے ہم خود کو نہیں بلکہ دوسروں کو خوش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ نیتو سنگھ اپنی نئے آنے والی فلم ”جگ جگ جیو“ کی تشہیر کے لیے سرگرم ہیں۔ کئی سالوں بعد اداکارہ کی بڑی اسکرین پر واپسی ہو رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -