اشتہار

نوجوان کا سابقہ گرل فرینڈ سے ڈیٹنگ پر خرچ رقم واپسی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں ایک نوجوان نے دوستی ختم ہونے پر اپنی سابق گرل فرینڈ سے ڈیٹنگ کے دوران خرچ کی گئی رقم واپس مانگ لی ہے۔

دوستی کے نام سے شروع ہونے والے محبت کا سفر آج کے دور میں اتنا کمزور ہے کہ زرا سی بات پر ٹوٹ جاتا ہے، ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے جو ایک دوسرے کیلیے چاند تارے توڑ کر لانے کی بات کرتے ہیں جب تعلق ختم ہو تو وہی ایک دوسرے پر دعوے شروع کردیتے ہیں جس میں کبھی انتہائی مضحکہ خیز حرکات سامنے آجاتی ہیں۔

ایسا ہی ہوا ہے چین میں جہاں ایک چینی نوجوان نے دوستی ختم ہونے پر اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے ڈیٹنگ پر خرچ ہونے والی رقم کی واپسی کا مطالبہ کردیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا دعویٰ ہے کہ اس نے سابقہ گرل فرینڈ پر ڈیٹنگ کے دوران مجموعی طور پر 9 ہزار امریکی ڈالر (18 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے تھے۔

شنگھائی سے تعلق رکھنے والے اس ناکام عاشق کی کہانی اس وقت وائرل ہوئی جب اس نے اپنی گرل فرینڈ سے علیحدگی کے بعد اس پر خرچ ہونے والی تمام رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا، رپورٹ میں مذکورہ شخص کا نام تو نہیں بتایا گیا ہے لیکن یہ ضرور بتایا جارہا ہے کہ نوجوان نے گرل فرینڈ کے ساتھ اپنے تمام اخراجات کی فہرست تیار کرکے رکھی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ کیا بنی لیکن یہ کہا گیا ہے کہ محبت میں ناکام اس شخص نے باقاعدہ ڈیٹنگ کی تاریخیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ہر ملاقات پر خرچ کی تفصیلات لکھ رکھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنی سابقہ محبوبہ کو ان اخراجات کی تفصیلی فہرست ارسال کردی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان تمام اخراجات کی ادائیگی کرے جو نوجوان نے اس پر خرچ کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں