جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

حکومت کا 6 لاکھ ٹن چینی درآمد کا فیصلہ واپس

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا فیصلہ واپس لےلیا۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق حکومت نے طے کیا ہے کہ ملکی ضروریات مقامی چینی سے ہی پوری کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ کم کرنے کےلیے فیصلہ کیا گیا ہے درآمدی چینی 110روپےفی کلو میں پڑےگی جب کہ مقامی چینی کی قیمت فی کلو 90 روپے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں چینی کےسرپلس ذخائر موجود ہیں آٹاچینی گھی سےمتعلق کوئی پریشانی نہیں عالمی مہنگائی سے کھانے پینے کی اشیا کا درآمدی بل 29 ارب ڈالر ہو گیا ہے گزشتہ درآمدی بل 9 ارب ڈالر کا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں