اشتہار

ہربھجن سنگھ کی عقل ٹھکانے آگئی!

اشتہار

حیرت انگیز

واک اوور مانگنےوالے ہربھجن سنگھ کی عقل ٹھکانے آگئی آئندہ پاک بھارت میچ پر کوئی بڑا بول بولنے سے توبہ کر لی۔

سابق بھارتی اسپنر نے اس سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے پاک بھارت میچ سے متعلق کوئی پیش گوئی کرنے سے معذرت کر لی۔

اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اس بار موقع موقع یا بیان بازی نہیں کروں گا ہمارے سامنے ایک اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اہم میچ آرہا ہےمیں کوئی بیان نہیں دوں گا اور اس پر بات بھی نہیں کروں گا کہ (پاکستان اور ہندوستان کے درمیان) کون جیتے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ موقع موقع یا کچھ اور بھی نہیں بولوں گا اور صورتحال دیکھ کر ہی کوئی بات کہوں گا کیونکہ پچھلی بار اس کی وجہ سے حالات خراب ہوئے تھے۔

روایتی حریف 23 اکتوبر کو تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں مدمقابل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں