اشتہار

بھارت: دوران پرواز طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

پٹنہ: بھارت میں مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپائس جیٹ ائر لائن کی پرواز پٹنہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثہ کا شکار ہوگئی، حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے عملے نے بائیں انجن میں سے آگ نکلتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر پائلٹ کو آگاہ کیا جس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت واپس پٹہ ائیرپورٹ پر اتار لیا۔

ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا، جس کے نتیجے میں جہاز کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔عملے کے رکن کے بروقت ردعمل سے حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پرواز پٹنہ سے نئی دہلی جارہی تھی اور اس میں 185 مسافر سوار تھے۔

پرواز کے اترنے کے بعد مسافروں کو دوسری پرواز سے منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں