تازہ ترین

عمران خان کا رکن اسمبلی کی گرفتاری اور لیگی حملے پر سخت ردعمل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر قریشی کی گرفتاری اور لاہور میں پارٹی امیدوار کے دفتر پر لیگی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سےٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایم پی اے شبیر قریشی کی گرفتاری پر تفصیلات معلوم کیں۔ عمران خان نے سندھ میں پولیس گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور سے مقامی رہنما خالدگجر کو ٹیلیفون کیا اور لیگی غنڈوں کی فائرنگ سے زخمی خالد گجر سے بیٹےکی خیریت پوچھی۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ، پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کوفروغ دےرہی ہیں مہذب ملک میں پولیس سے ایسی کارروائیوں کی قطعاً گنجائش نہیں ہوتی قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک عملاً انارکی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمیرفروشی ،لوٹا کریسی پر قائم امپورٹڈ سرکارپی ٹی آئی کوعوامی تائید سے خوفزدہ ہے فسطائی کلچر سے نجات کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی اہم ہے حقیقی آزادی کی تحریک ہی سےسندھ،پنجاب غنڈہ راج سےنجات پائیں گے۔

Comments

- Advertisement -