جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاک انگلینڈ سیریز سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پاک انگلینڈ سیریز کا آغاز 15 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق پی سی بی اور انگلینڈ بورڈ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو آئندہ سیریز سے متعلق تفصیلات طے کریں گی۔

دونوں بورڈز ایک ساتھ مل کر مختلف امور پر بات چیت کریں گے جن میں ٹور شیڈول اور پوری سیریز میں سیکیورٹی انتظامات شامل ہیں توقع ہے کہ یہ دورہ 15 ستمبر سے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

انگلینڈ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز ورلڈکپ سے قبل کھیلے گی اور میگا ایونٹ کے بعد انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

ابتدائی طور پر 5 ٹی ٹوئنٹی شیڈول تھے لیکن انگلش بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن نے گزشتہ سال دورہ پاکستان کی منسوخی پر مزید دو ٹی ٹوئنٹی شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

‘انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان جلد ہو گا’

گزشتہ دنوں برطانوی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی جس کا مقصد دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بات چیت اور حالات اور تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں