اشتہار

وزارت قومی صحت میں بڑے عہدوں پر تبادلے

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت قومی صحت میں بڑے عہدوں پر تبادلے کردیے گئے ہیں، وزارت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اور سربراہ کامن منیجمنٹ یونٹ کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت قومی صحت میں بڑے عہدوں پر تبادلے کردیے گئے ہیں اور وزرات کے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اور سربراہ کامن منیجمنٹ یونٹ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت صحت کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ سربراہ کامن منیجمنٹ یونٹ بشیر کیتھران اور ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ گریڈ 20 کی ڈاکٹر سبینہ عمران درانی کی خدمات قومی ادارہ صحت کو واپس کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے بشیر کھیتران جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی صحت ہیں اور انہیں سربراہ کامن منیجمنٹ کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کامن مینجمنٹ یونٹ ن لیگ کے دور حکومت میں تشکیل پایا تھا اور قومی انسداد ٹی بی، ایڈز، ملیریا پروگرام کامن مینجمنٹ یونٹ کا حصہ ہیں، ڈاکٹر ناصر کامن مینجمنٹ یونٹ پروگرام کے بانی سربراہ تھے جب کہ ڈاکٹر عامر اکرام ، ڈاکٹر صفدر رانا سربراہ سی ایم یو رہ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں