جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

چیئرمین پی سی بی کا بلائنڈ اور ڈیف ٹیموں کیلئے انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے بلائنڈ، ڈیف ٹیموں کیلئے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنرل باڈی اجلاس ہوا، جس میں پی سی بی کی سالانہ رپورٹ،اکاؤنٹس کی آڈٹ شدہ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بلائنڈ اور ڈیف ٹیموں کیلئے 10،10 لاکھ روپے  دہنے کا اعلان کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ٹیموں کو بین الاقوامی سطح پر عمدہ کارکردگی دکھانے پر انعام دیا گیا ہے۔

اجلاس میں شرکا کو پاکستان کرکٹ پر بھی اپ ڈیٹ فراہم کی گئی، جبکہ پاکستان مینز اور ویمنز ٹیموں کی آئندہ مصروفیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

جنرل باڈی کو بتایا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں