ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

احد رضا میر کی والدہ کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے والدہ ثمرہ آصف کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کردی۔

معروف اداکار احد رضا میر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر والدہ ثمرہ آصف کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے والدہ کو گلے سے لگایا ہوا ہے۔

احد رضا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنی والدہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر فادرز ڈے کی بہت بہت مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir)

- Advertisement -

اداکار کے اس دلچسپ کیپشن پر ان کے مداح بھی بے ساختہ قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے اور مداحوں کی جانب سے بھی احد رضا میر کی والدہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل احد رضا میر کی طلاق کی افواہوں کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے دبئی ایکسپو میں شرکت کی تھی۔

احد رضا اسٹیج پر مداحوں سے خطاب کے لیے جیسے ہی آئے اور کچھ کہنے کے لیے مائیک اٹھایا تو مداحوں نے ’سجل سجل‘ کے نعرے لگانا شروع کردیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

مداحوں کے پرجوش ہونے پر احد رضا میر ہنستے ہوئے خاموش ہوگئے اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں