تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کے ساتھ ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافے ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے اضافے سے ایک لاکھ 47 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1243 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 243 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1840 ڈالر پر برقرار ہے۔

ڈالر کی اونچی اڑان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر 209 روپے 96 روپے کی بلند سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 208 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت ایک روپے 50 پیسے بڑھی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -