اشتہار

فیصل قریشی نے ٹک ٹاکرز کے ساتھ شو چھوڑنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے نجی چینل پر ٹک ٹاکرز کے ساتھ کیے جانے والے پروگرام کو چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں فیصل قریشی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے ٹک ٹاکرز کے ساتھ کیے جانے والے پروگرام سے متعلق سوال کیا۔

فیصل قریشی نے کہا کہ میں نے ٹک ٹاکرز کے ساتھ پروگرام چھوڑ دیا ہے، میرا رمضان میں دماغ گھوم گیا تھا جس کے بعد مجھے لگا کہ مجھے شو نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی طرف سے تو میں کوشش کرسکتا ہوں کہ جو میں صحیح کرسکتا ہوں اسے ٹھیک کرلوں، اسی لیے میں نے شو چھوڑ دیا۔

- Advertisement -

اداکار نے کہا کہ اچانک شو چھوڑنے کے فیصلہ پر میرے دوست حیران ہیں اور شو میں موجود بچے بھی پریشان ہیں حالانکہ ان بچوں کے ساتھ مجھے بے حد پیار ہے اور سب میری بہت عزت کرتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ شو میں کچھ ایسی چیزیں ہیں جو کہ میں نہیں چاہتا کہ آن ائیر جائیں، پروگرام میں جتنی چیزیں جانی تھیں چلی گئیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ مزید اب نہیں جانی چاہیے۔

ان سے میزبان نے سوال کیا کہ شو میں تھپڑ کا ایک سین تھا کیا وہ اصلی تھا، جس پر انہوں نے کہا کہ بالکل اصلی تھا، انہوں نے کہا کہ جب یہ ہوا تو مجھے ڈر لگا کہ کہیں لڑکا بھی پلٹ کر ان لڑکیوں کو تھپڑ نہ مار دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں