پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

’حبا بخاری نے پہلے ’لفٹ‘ نہیں کرائی تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار آریز احمد کا کہنا ہے کہ اہلیہ و اداکارہ حبا بخاری نے شادی سے پہلے لفٹ نہیں کرائی تھی۔

اداکار آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ پہلے ڈرامے میں جب آپ دونوں نے کام کیا تو سوچا تھا کہ حبا آپ کی لائف پارٹنر بنیں گی؟

- Advertisement -

آریز احمد نے کہا کہ  حبا نے پہلے لفٹ نہیں کرائی تھی لیکن میری خواہش تھی کہ ان سے شادی ہو اور جب انہوں نے لفٹ کروائی تو ہم ساتھ بیٹھے ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’استقامت ہونی چاہیے چاہے وہ لڑکی کو حاصل کرنے میں ہو یا کام حاصل کرنے میں ہو۔‘

ایک مداح نے حبا بخاری سے پوچھا کہ ’آپ نے جتنے بھی ڈرامے کیے ہیں ان میں مظلوم بنی ہیں کیا گھر میں بھی اسی طرح ہیں؟‘

اداکارہ نے کہا کہ کوئی بھی لڑکا نہیں چاہے گا کہ اسے میرے ڈرامے کے کردار جیسی لڑکی ملے کیونکہ وہ منہ پر تھپڑ مار دیتی ہے۔

حبا بخاری نے کہا کہ ڈرامے میں مظلوم نہیں تھی بلکہ ظلم کے خلاف کھڑی ہونے والی لڑکی تھی، ایک ڈرامے میں آریز کی وجہ سے مظلوم تھی لیکن گھر میں ایسی بالکل بھی نہیں ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

آریز کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ حبا ہر ڈرامے میں مظلوم نہیں ہیں دو تین ڈرامے ایسے تھے لیکن گھر میں بالکل بھی ایسی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ حبا بخاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں سبین کا مرکزی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، نازش جہانگیر، عفت عمر، صبا حمید، عثمان پیرزادہ ودیگر شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکار حبا بخاری آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں