منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ڈالر میں اضافے کے نئے ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر ہوش ربا اضافہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 211 روپے پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 21 جون 2022 منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید بلند سطح پر پہنچ گیا۔

دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 54 پیسے مہنگا ہو کر 211 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا، دن کے وسط میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 211 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا۔

دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 روپے 52 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 211 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 سے 215 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا تھا۔

13 سے 17 جون 2022 کے دوران ہونے والے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 202 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 208 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 203 روپے سے بڑھ کر 212 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے یورو بھی 7 روپے مہنگا ہو کر 223 اور برطانوی پاؤنڈ ساڑھے 5 روپے مہنگا ہو کر 260 روپے کا ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں