اسلام آباد : کورونا مریضوں کے علاج میں استعمال ریمڈیسیور انجکشن کی قیمت میں 408 روپے کی کمی کردی گئی، انجکشن کی نئی قیمت 1892 روپے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج میں استعمال ریمڈیسیور انجکشن کی قیمت میں کمی کردی گئی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرعبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ کابینہ نے انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے ، کورونا کے مریضوں کے علاج میں یہ ایک موثر دوا ہے۔
حکومت صحت کے شعبے میں بہترین طبی سہولتوں کیلئے پرعزم ہے، انجکشن کی قیمت میں 408 روپے کی کمی کی گئی ہے اور ریمڈیسیو یر انجکشن کی نئی قیمت 1892 روپے کر دی ہے۔