تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

اریبہ حبیب نے قربانی کے لیے ’شیر خان‘ خرید لیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے قربانی کے جانور خرید لیا۔

اداکارہ اریبہ حبیب نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قربانی کے جانور کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں اور اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

تصاویر اور ویڈیو ایک کیٹل فارم کی ہے جس میں اداکارہ کو جانور کو پیار کرتے اور اسے گھماتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اریبہ حبیب نے اپنے قربانی کے جانور کا نام ’شیر خان‘ رکھا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی کمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اریبہ حبیب نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں ’ابیہا‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

انگنا کی دیگر کاسٹ میں لائبہ خان، کنول خان، جاوید شیخ، عتیقہ اوڈھو، علی عباس، روبینہ اشرف، عروسہ بلال ودیگر شامل تھے۔

یاد رہے کہ اریبہ حبیب رواں سال یکم جنوری کو سعدین شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں دونوں کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

شادی کے موقع پر اریبہ حبیب نے روایتی سرخ جوڑا زیب تن کیا جب کہ دولہے سعدین نے گہری نیلی قمیص شلوار کا انتخاب کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -