جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: سلمان خان تلخ ماضی یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ”دبنگ“ اداکار سلمان خان اپنے تلخ ماضی کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے اور بتایا کہ سخت معاشی حالات میں اداکار سنیل شیٹھی نے کیسے ان کی مدد کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل انڈیا فلم اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں بالی وڈ کے ستارے جمع تھے۔ اس دوران میزبان نے سلو میاں سے پوچھا کہ آپ کی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ کون ہے؟

مزید پڑھیں: سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کا انکشاف

- Advertisement -

سلمان خان نے جواب میں بتایا کہ کافی سال پہلے جب میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے تو اس وقت سنیل شیٹھی کی کپڑوں کی ایک دکان ہوا کرتی تھی، ایک دن میں وہاں چلا گیا لیکن مہنگی دکان تھی جہاں میں ایک شرٹ یا پینٹ خریدنے کی استطاعت رکھتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے ایک پینٹ خریدی تو سنیل شیٹھی نے دیکھا کہ شرٹ خریدنے کے لیے میرے پاس پیسے نہیں ہیں تو انہوں نے اپنی طرف سے ایک شرٹ مجھے تحفے میں دے دی اور انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ میری نظر وہاں پڑے بٹوے پر بھی تھی۔

یہ بتاتے ہی سلو میاں جذباتی ہوگئے اور تقریب میں بیٹھے سنیل شیٹھی کے بیٹے کی جانب گئے اور کہا کہ یہ سب تمہارے والد نے کیا۔

سلمان خان آنکھوں میں آنسو لیے اداکار کے بیٹے کو گلے لگا لیا اور تقریب میں بیٹھے دیگر بالی وڈ فنکاروں نے تالیاں بجائیں۔

View this post on Instagram

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں