تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

”معاشی حالات مزید مشکل ہونے جا رہے ہیں“

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 4 سال میں عالمی سطح پر پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا گیا، معاشی حالات مشکل ہیں اور مزید مشکل ہونے جا رہے ہیں۔

لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان نے معاشی ڈیل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سبسڈی کے نام پر گیم کھیلا، سلیکٹڈ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک نے معاشی نقصان اٹھایا، وزیر اعظم شہباز شریف اور ٹیم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کا دیوالیہ نکالنے کی کوشش کی، انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ غلط معاہدہ کیا، ہم تجارت چاہتے ہیں بھیک نہیں مانگیں گے یہ ہماری خارجہ پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی، اکتوبر میں فیٹف ٹیم کا دورہ ہوگا اور پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا، عمران خان کی وجہ سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس خطرے میں تھا، فیٹف کے بعد جلد جی ایس پی پلس کے محاذ پر بھی خوشخبری ملے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان اپنی کرسی نہیں بچا سکا اور ان کے کیے گئے نقصانات کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں، عمران خان سے حساب لینا چاہیے اور پوچھنا چاہیے کہ کہاں ہے تبدیلی؟ کرپشن کے خلاف بیانیہ 100 فیصد جھوٹ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پورا توشہ خانہ خالی کر دیا، انہوں نے غیر ملکی سربراہان کے تحفے بیچ دیے، پاکستان کے عوام کا مجرم عمران خان آزاد پھر رہا ہے، ایک غیر ملکی سربراہ نے تحفے میں گھڑی دی عمران خان نے بیچ دی، عمران خان کا گھڑی بیچنے کا واقعہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کرپشن کا جواب دینا پڑے گا، انہوں نے اہلیہ کے ساتھ مل کر کمپنی بنائی جہاں کک بیکس لیتے تھے، کرپشن کی بات کرنے والا بتائے یہ کمپنی اثاثوں میں ڈیکلیئرڈ کیوں نہیں، عمران خان کو عدالت اور نیب میں جواب دینا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -