تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’ڈرو نہیں، تمہیں جلاؤں گی نہیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ کی ساتویں قسط میں شمیم نے رابی کو جلانے کی دھمکی دے دی۔

ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں نیلم منیر (رابی)، شجاع اسد (متین) سمیع خان (داؤد)، گل رعنا (شمیم)، جاوید شیخ ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی رابی اور ان کے کزن متین کے گرد گھومتی ہے جس میں رابی کی پھوپھو ان کی متین سے شادی کے خلاف ہوتی ہیں کیونکہ متین کے گھر والوں نے ان کے رشتے سے انکار کردیا تھا لیکن بعد میں وہ رابی کی شادی متین سے کروا دیتی ہیں تاکہ اسے تنگ کرسکیں۔

گزشتہ قسط میں شمیم کچن میں ماچس جلارہی ہوتی ہیں جسے دیکھ کر رابی ڈر جاتی ہیں اس پر شمیم کہتی ہیں کہ ’ڈر گئیں ڈرو نہیں تیلیوں سے تمہیں نہیں جلاؤں گی۔‘

رابی کہتی ہیں کہ ’پھوپھو میں نے کیا کیا ہے؟‘ شمیم کہتی ہیں کہ ’کبھی فرصت سے بتاؤں گی۔‘

اس کے بعد شمیم اپنے بیٹے متین کو آواز دے کر کہتی ہیں کہ ’آج کل گیس کم آرہی ہے سلنڈر لاکر رکھو۔‘

ڈرامے کی آٹھویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ داؤد رابی کو کچھ دے کر جاتے ہیں جس پر شمیم ہنگامہ کھڑا دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں وہ تمہیں خط دے کر گیا ہے۔

متین رابی سے پوچھتے ہیں کہ ’وہ آیا تھا یا نہیں۔‘ رابی کہتی ہیں ’آیا تھا پھر متین رابی پر ہاتھ اٹھا دیتے ہیں۔‘

کیا شمیم متین کو رابی سے الگ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی یا پھر اسے کوئی نقصان پہنچائیں گی؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -