تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پاکستان نے آئی ایم ایف سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے فنڈنگ کی رقم اور بیل آؤٹ پروگرام کی مدت میں اضافہ کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے رائٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی رقم اوربیل آؤٹ پروگرام کی مدت میں اضافہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی مدت میں ایک سال توسیع کی بات کی لیکن آئی ایم ایف نے ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندہ ایستھرپیریز روئز کا کہنا ہے کہ بیل آؤٹ پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم اور پاکستان کے درمیان اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ میکرواکنامک کو مضبوط بنانے پر بات چیت جاری ہے، توقع ہے میکرواکنامک اور مالیاتی اہداف پر ابتدائی یادداشت پر چند دنوں میں معاہدہ ہوجائے گا۔

خیال رہے پاکستان نے دو ہزار انیس میں چھتیس مہینوں کیلئے چھ بلین ڈالر کا آئی ایم ایف پروگرام لیا تھا ، جس میں ابھی تک صرف تین بلین ڈالر ملے ہیں۔

Comments

- Advertisement -