اشتہار

خاتون کی بیک وقت 9 خفیہ شادیوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون کی بیک وقت نو خفیہ شادیوں کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سواپنا کرانتی نامی خاتون نے خفیہ طور پر 9 الگ الگ مردوں سے شادی کیں اور کسی بھی شوہر کو اس معاملے کا علم ہونے نہیں دیا۔

سواپنا کرانتی نے اپنے کسی بھی شوہر سے علیحدگی اختیار نہیں کی بلکہ ان کی آنکھوں میں دھول جھونک کر پُرسکون زندگی گزار رہی تھی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بیگم کے روٹی بنانے سے انکار پر شوہر نے خودکشی کرلی

تاہم سواپنا کے ایک شوہر کو جب اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے علیحدگی کا فیصلہ کیا جس پر خاتون نے اس کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

خاتون نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج بھی کیا۔ جب شوہر وہاں پہنچا اور اس نے اپنی بیوی کی دیگر خفیہ شادیوں کی تفصیلات شواہد کی شکل میں پولیس کے حوالہ کیں تو پولیس افسران بھی حیرت زدہ ہوگئے۔

پولیس نے اس معاملے کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں