اشتہار

عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی حمایت کرنیوالے 2 افسران برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی شہباز حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی سفارش پر دو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی شہباز شریف حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی سفارش پر دو اسپیشل پراسیکیوٹرز میاں عامر سلطان گورایا اور فاخرہ عامر سلطان کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

مذکورہ افسران نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی حمایت کی تھی اور عدالت میں بیان دیا تھا کہ عمران خان کے خلاف کیس سیاسی نوعیت کا ہے اس لیے انہیں بری کیا جائے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 29 اکتوبر 2019 کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو بری کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان بری

پراسیکیوٹر نے بھی دوران سماعت عمران خان کی بریت کی درخواست کی حمایت کی تھی  اور  اپنے دلائل میں کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا تھا، ان کے خلاف مقدمہ صرف وقت کا ضیاع ہو گا، عمران خان کو بری کر دیا جائے تو پراسیکیوشن کو کوئی اعتراض نہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں