اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیشہ ور افراد، چھوٹے دکاندار، جیولرز ،رئیل اسٹیٹ بروکرز، کار ڈیلرز، ریستوراں اور سیلون کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم آہستہ آہستہ لاکھوں دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، جیولرز کو بھی نیٹ میں لائے ہیں اور آئندہ چند ماہ میں پیشہ ور افراد کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکاندار، جیولرز نیٹ میں لانے کے لیے ان کی ایسوسی ایشنز سےبات کی ہے، رئیل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز،ہاؤسنگ سوسائٹی ڈویلپرز ، کار ڈیلرز، ریستوراں، سیلون کوٹیکس نیٹ میں لاؤں گا، کچھ بھی زور زبردستی نہیں کریں گے ، سب کچھ مشاورت سے ہوگا۔
To bring small shopkeepers & jewellers into the net I talked to their associations & did so with their agreements. Now I will bring in real estate brokers, builders, housing society developers, car dealers, restaurants, salons etc in the net. But nothing forced. With consultation
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 25, 2022