اشتہار

یوکرینی فوج کی پسپائی : روس کا ایک اور شہر پر قبضہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیف : روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری جنگ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، روسی فوج کو جنگ میں بڑی کامیابی مل گئی۔

یوکرین کے فوجیوں کو کیف کے زیرکنٹرول لوگانسک علاقے کے انتظامی مرکز سیویرودونسک کو چھوڑنے کا حکم ملا ہے، یہ بات کیف کے زیر کنٹرول لوگانسک کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ سرگئی گیدائی نے یوکرین کے مقامی ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات میں کہی۔

گیدائی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آیا یوکرائنی فریق کو سیویرودونسک چھوڑنا پڑے گا؟ جس کے جواب میں گیدائی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہاں ہماری افواج کو اب یہ علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔

- Advertisement -

یوکرینی فوج کو سیویرودونسک چھوڑنے کا حکم، شہرروسی کنٹرول میں آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج اور نیشنل گارڈ دونوں کے سپاہیوں کو پہلے ہی نئی پوزیشنوں، نئے قلعہ بند علاقوں کی طرف پیچھے ہٹنے کا حکم مل چکا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بات یہ ہے کہ کئی مہینوں سے ٹوٹے ہوئے حصار کو محض ان پر فائز رہنے کی خاطر رکھنا بے معنی ہے۔

لوگانسک پیپلز ریپبلک کے ملیشیا جنگجو مارچ کے اوائل سے سیویرودونسک اور لیسیچانسک پر حملہ کر رہے ہیں اور ان شہروں پر کنٹرول لوگانسک جمہوریہ کی اولین ترجیح ہے۔

شہروں کی آزادی اس وقت سے پیچیدہ ہوگئی ہے جب یوکرین کی فوج نے وہاں کثیر الجہتی دفاعی نظام قائم کر رکھا ہے اور وہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں