تازہ ترین

فرحان سعید ’رومانس کے بادشاہ‘ قرار

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان سعید رومانس کے بادشاہ کہلائے جانے لگے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں فرحان سعید (حمزہ) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے میں ہانیہ عامر ان کی اہلیہ ’ہالا‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے حمزہ اور ہالا کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

فرحان سعید اب پاکستان کے رومانوی کنگ بن چکے ہیں اور گوگل پر’کنگ آف رومانس پاکستان‘ سرچ کریں تو فرحان سعید سامنے آتے ہیں۔

فرحان سعید پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں، فنکار نے پہلے گلوکاری اور موسیقاری اور پھر اداکاری میں اپنے جوہر دکھائے۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں حمزہ نے والدین کی مخالفت کے باوجود ہالا سے شادی کی اور مداحوں کی جانب سے ڈرامے کی کہانی اور حمزہ کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ فرحان سعید اور عروہ حسین دسمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -