اشتہار

آئی فون استعمال کرنے والے ہوجائے ہوشیار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات نے آئی فون صارفین کو جھوٹے پیغامات سے بچنے کیلئے وارننگ جاری کردی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے جھوٹے پیغامات بھیجنے والے فراڈیوں سے ہوشیار رہنے کیلئے آگاہی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صارف کو آئی میسنجر پر بڑی رقم کی جیت کا پیغام بھیجا جاتا ہے، صارف کو میسج میں موجود لنک پر کلک کرکے 5 ہزار ڈالر جمع کروانے کا کہا جاتا ہے۔ صارف جیسے ہی لنک پر کلک کرتا ہے اس کے اکاؤنٹ سے ساری رقم نکل جاتی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو کے آخر میں آفیشل پیغام میں وارننگ دی گئی ہے کہ آئی او ایس سسٹم استعمال کرنے والے اس طرح کے فشنگ اور دھوکہ دہی والے پیغامات سے ہوشیار رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں